اسلام آباد،4اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ عائشہ گلالئی کے الزامات پر پارلیمانی کمیٹی قائم کرکے معاملے کی تحقیقات کی جائیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ہم نے گالم گلوچ کے ذریعے ایوان کی عزت میں کمی نہیں لانی بلکہ اس کی عزت بڑھانی ہے۔عمران خان پر عائشہ گلالئی نے جو الزامات لگائے ہیں ان کی تحقیقات ہونی چاہئیں اور یہ معاملہ ختم ہونا چاہیے۔عمران خان کی یہ چیز گم ہو گئی ہے وزیر بنتے ہی خواجہ سعد رفیق نے ایسا بیان دیدیا کہ آپ کی بھی ہنسی نہ رکے گی
انہوں نے معاملے کی تحقیقات کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کی تجویز بھی دی اور کہا کہ جن پر الزام لگا ہے ان کی بھی عزت کرتے ہیں اور جن پر الزام لگا ہے ان کی بھی عزت کرتے ہیں، عائشہ گلالئی کے الزامات پر پارلیمنٹ کی ایک خصوصی کمیٹی قائم کی جائے جس کی کارروائی پبلک نہ کی جائے بلکہ اِن کیمرہ تحقیقات ہوں اور معاملے کی رپورٹ ایوان میں جمع کرا دی جائے۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ اگر عائشہ گلالئی نے وفاقی حکومت کو سیکیورٹی کیلئے خط لکھا ہے تو انہیں ضرور سیکیورٹی فراہم کی جائے گی، آئی جی اسلام آباد اگلے 24 گھنٹے میں عائشہ گلالئی کو سیکیورٹی دیں گے۔